Parizaad / پری زاد Quotes

Rate this book
Clear rating
Parizaad / پری زاد Parizaad / پری زاد by Hashim Nadeem
532 ratings, 4.03 average rating, 78 reviews
Parizaad / پری زاد Quotes Showing 1-21 of 21
“غم کی شدت ہماری قوت گویائی بھی سلب کر لیتی ہے۔”
Hashim Nadeem, Parizaad / پری زاد
“شاید ہم جب کسی دوسرے کے لیے اپنے خدا سے کچھ مانگتے ہیں، تب ہم خلوص عاجزی اور بندگی کی اس معراج پر ہوتے ہیں جو دنیا کی ہر دعا کی قبولیت کا آخری پیمانہ ہے۔”
Hashim Nadeem, Parizaad / پری زاد
“حسن جب خود اپنی قیمت لگانے پر تل جائے تو بہ یک وقت اس سے زیادہ گراں اور ارزاں جنس زمانے میں کوئی دوسری نہیں ہوتی۔”
Hashim Nadeem, Parizaad / پری زاد
“ضمیر ہمیں گناہ کرنے سے روکتا نہیں، صرف گناہ کا مزہ کرکرا کر دیتا ہے۔”
Hashim Nadeem, Parizaad / پری زاد
“کبھی کبھی تنہائی ہمیں صرف لوگوں کے ہجوم میں ملتی ہے۔ ویرانوں میں تو ہم اپنے سامنے مزید نمایاں ہو جاتے ہیں۔”
Hashim Nadeem, Parizaad / پری زاد
“ہم اپنی زندگی میں بہت سی بے چینیاں اور درد اس لیے بھی پال لیتے ہیں کیوں کہ ہمیں حقائق سے نظریں چرانے کی عادت پڑ جاتی ہے۔”
Hashim Nadeem, Parizaad / پری زاد
“کچھ لوگ صدیوں زندہ رہ کر بھی ایک پل زندگی جی نہیں پاتے اور کچھ پل بھر میں صدیوں کا مزہ کشید کر لیتے ہیں۔
تو پھر ہم کسی بھی شخص کی عمر کو سال اور مہینوں میں کیوں ناپتے ہیں؟ یہ کیوں نہیں کہتے کہ فلاں شخص دو پل جیا اور پھر مر گیا اور فلاں عمر بھر جیتا رہا؟”
Hashim Nadeem, Parizaad / پری زاد
“کہتے ہیں مشکلات سر دور بھاگ کر ہم صرف اس مصیبت کے حل سے اپنا فاصلہ بڑھا رہے ہوتے ہیں۔۔۔۔ مشکل ہمارے ساتھ ہی چل رہی ہوتی ہے۔”
Hashim Nadeem, Parizaad / پری زاد
“انسان کی ساری بے چینی اور بے قراری اس وقت تک ہے جب تک اختیار اس کے اپنے ہاتھ میں رہتا ہے، جب ہمارے فیصلوں کے مختار دوسرے بن جائیں تو ایک ان جانا سا سکون اور ٹھہراؤ ہمارے وجود کی بے چینی کو گھیر لیتا ہے۔”
Hashim Nadeem, Parizaad / پری زاد
“شاید قدرت انسانی ذہن کی اڑان وہاں تک رکھتی ہے، جہاں تک اس جہان ناتمام میں ممکنات کی حد ہو۔”
Hashim Nadeem, Parizaad / پری زاد
“شاید ہم لوگوں سے کہیں زیادہ ان کے معمولات سے مانوس اور آشنا ہو جاتے ہیں۔ ہماری ذاتی اشیاء، اوقات کار اور عادات ہماری پہچان بن جاتے ہیں اور خود ہم اس پہچان میں کہیں کھو سے جاتے ہیں۔”
Hashim Nadeem, Parizaad / پری زاد
“ہم انسان سب کچھ بھلا دیتے ہیں، رشتے، ناطے، دوستیاں، دشمنیاں، مذہب اور حتیٰ کہ اپنے خدا کو بھی۔۔۔۔ تو پھر صرف ایک محبت کی یاد کو اپنے دل سے مٹا کیوں نہیں پاتے۔۔۔
کاش یہ مقدر انسان کو کوئی اور اختیار نہ دیتا صرف یادیں بھلانے کا مختار بنا دیتا۔”
Hashim Nadeem, Parizaad / پری زاد
“انسان کے جسم اور اس کے دماغ کو سلانے اور سن کرنے کے لیے ہزاروں دوائیں بازار میں مل جاتی ہیں۔ مگر سارے زمانے کے حکیم اور طبیب مل کر بھی ایسی دوا ایجاد نہیں کر پائے جو چند لمحوں کے لیے کسی کے جاگے ہوئے ضمیر کو سلا دے۔”
Hashim Nadeem, Parizaad / پری زاد
“خواب حقیقت میں ڈھلنے لگیں تب بھی بہت دیر تک ہمیں خواب ہی لگتے ہیں۔”
Hashim Nadeem, Parizaad / پری زاد
“اس دنیا میں ہر انسان کے لیے قدرت نے ایک الگ امتحان تیار کر رکھا ہے کہیں درد، کہیں دولت، کہیں حسن اور کہیں اقتدار۔۔۔۔”
Hashim Nadeem, Parizaad / پری زاد
“زندگی صرف سانس لینے کا نام نہیں ہے، ہر سانس سے زندگی نچوڑ لینے کو جینا کہتے ہیں۔”
Hashim Nadeem, Parizaad / پری زاد
tags: exist, life
“مرد کی شکل اور شخصیت کوئی نہیں دیکھتا۔ سب اس کا رتبہ اور عہدہ پرکھتے ہیں۔ دولت مرد کے ہر عیب، ہر خامی پر پردہ ڈال دیتی ہے۔”
Hashim Nadeem, Parizaad / پری زاد
“کچھ لوگ جب بولتے بولتے خاموش ہو جائیں تو ان کی خاموشی بولنے لگتی ہے۔”
Hashim Nadeem, Parizaad / پری زاد
“خوشی ہو یا غم، ہمارے ظرف کے پیمانے سے بڑھ جائے تو ہم اپنی ظاہری شخصیت کا رکھ رکھاؤ کھو بیٹھتے ہیں۔”
Hashim Nadeem, Parizaad / پری زاد
“بھلا اس دنیا میں کسی کا محبوب بننے سے بھی بڑا کوئی درجہ ہوسکتا ہے؟ عاشق تو لاکھ مل جائیں گے۔۔۔ پر محبوب کے درجے پر شاذونادر ہی کوئی فائز ہوتا ہے۔”
Hashim Nadeem, Parizaad / پری زاد
“اس دوغلی دنیا میں انسان کا من چاہے کتنا ہی میلا ہو اس کا تن ضرور اجلا ہونا چاہیے ۔ بندے کے دل میں چاہے کتنا ہی کھوٹ ہو اس کے چہرے اور صورت میں کوئی کھوٹ نہیں ہونا چاہیے۔”
Hashim Nadeem, Parizaad / پری زاد